پانڈیچیری4اکتوبر(ایس انیوز ؍آئی این ایس انڈیا) کیرل میں بھگوا کارکنوں کے ہورہے مبینہ قتل کی مخالفت میں ریاست کی سی پی ایم حکومت کے خلاف عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے ریلی کرنے آئے اتر پردیش کے وزیر یوگی آدتیہ ناتھ نے آج یہاں الزام لگایا کہ بندوق کی نوک پراقتدارحاصل کرنا بائیں بازوکی خصوصیت ہے۔کیرالہ میں بی جے پی کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاکہ کیرل میں مسلسل سیاسی تشدد ہو رہے ہیں اوراس کی ا سپانسرشپ ریاستی حکومت کر رہی ہے۔بی جے پی اور آر ایس ایس کے کارکنوں کے خلاف سی پی ایم کی بھارتی جنتا پارٹی کے صدرامت شاہ کے یوگا پروگرام میں شامل ہونے کے لیے آئے یوگی نے بات چیت میں کہاکہ بندوق کی نوک پر اقتدار حاصل کرنا بایاں محاذکی خصوصیت ہے۔ کیرل میں سرکاری اسپتالوں کے انتظام سے سیکھ لینے کے سی پی ایم کے مشورہ پر حملہ بولتے ہوئے یوگی نے کہا کہ ڈینگواور چکن گنیا جیسی بیماریوں سے اتر پردیش میں، اتر پردیش کی حکومت مؤثر طریقے سے کام کر رہی ہے، جبکہ کیرل میں، اس بیماری کی وجہ سے 300 سے زیادہ افراد مر چکے ہیں۔